اکیلی ماں ہوں، فگر اسکیٹر آندو کا اعلان

ٹوکیو: سابقہ 25 سالہ فگر اسکیٹنگ عالمی چمپئن میکی آندو نے پیر کو اعلان کیا کہ انہوں نے اپریل میں ایک بچے کو جنم دیا۔ آندو، جو شادی شدہ نہیں ہیں، نے ٹی وی آساہی کے ہودو اسٹیشن پر یہ اچانک اعلان کیا۔

آندو نے کہا، “میں نے بچے کا فیصلہ اس لیے کیا چونکہ میں بطور عورت اپنی خوشی کو حاصل کرنا چاہتی تھی،” اور مزید کہا کہ وہ اگلے برس سوچی، روس میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں جاپان کی نمائندگی کے لیے پُر عزم ہیں۔

نیکّان اسپورٹس کے مطابق، اس بچے کا باپ سابق جاپانی فگر اسکیٹر ہے تاہم انہوں نے ابھی اس کے بارے میں بات نہیں کی۔

2011 میں عالمی اعزاز جیتنے کے بعد آندو کوچ نیکولائی موروزوف سے الگ ہو گئی تھیں اور تب سے کوئی انہیں کوچ نہیں کر رہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.