سڑک کے آر پائی لگی ہوئی ڈکٹ ٹیپ کی وجہ سے عورت اسکوٹر سے پرے جا پڑی

کاناگاوا: پولیس نے منگل کو کہا، صوبہ کاناگاوا میں ایک عورت کو معمولی زخم آئے جب وہ ڈکٹ ٹیپ کے ایک ٹکڑے کی وجہ سے اسکوٹر سے پرے جا پڑی جو سڑک کے آر پار لگایا گیا تھا۔

ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ پولیس کے مطابق، یہ عورت پیر کو رات 1 بجے کے قریب فوجیساوا میں ڈکٹ ٹیپ کے ایک ٹکڑے کی وجہ سے اپنی موٹر بائیک پر سے جا پڑی پڑی جو سڑک کنارے لگے دو کھمبوں کے گرد لپیٹی ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ عورت، جس کی کمر پر چوٹ آئی اور اس واقعے میں کئی معمولی نوعیت کے زخم بھی لگے، اپنی زندگی بچا لینے کے حوالے سے خوش قسمت تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اینزائی اور موساشیمورایاما میں قریباً چار برس قبل ہونے والے واقعات سے ملتا جلتا ہے۔ پولیس نے کہا، ان میں سے ایک واقعے میں عورت کریش میں سخت زخمی ہو گئی تھی اور نوجوانوں کو قتلِ عمد پر حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا، تازہ ترین واقعے کے ذمہ دار فرد یا افراد حملے کے جرم میں مطلوب ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.