ٹوکیو: ایک پیٹنٹ اہلکار نے پیر کو کہا، ایپل انکارپوریشن نے جاپان میں “آئی واچ” کے ٹریڈ مارک کے لیے درخواست دی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون ساز ادارہ شاید اب گھڑی جیسے آلات کے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جیسا کہ گیجٹ ساز ادارے پہننے کے قابل کمپیوٹروں کی جانب توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
اہلکار نے کہا، ٹریڈ مارک کی یہ درخواست — جو 3 جون کو جمع کروائی گئی اور 27 جون کو جاپان پیٹنٹ آفس کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی — کمپیوٹر، کمپیوٹر کے معاون آلات اور کلائی گھڑیوں جیسے آلات کو کور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی علم نہیں کہ اس درخواست پر کاروائی میں کتنا وقت لگے گا۔
جاپان میں ایپل کا ترجمان فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔
معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق، سام سنگ، جس نے دنیا کے صفِ اول کے اسمارٹ فون ساز کے طور پر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، بھی کلائی گھڑی جیسا ایک پہننے کے قابل آلہ تیار کر رہا ہے۔