وزارتِ تعلیم اگلے برس سے ہفتے کو اسکول کھلنے کی اجازت دے گی

ٹوکیو: وزارتِ تعلیم کے آرڈیننس میں ایک ترمیم مقامی حکومتوں کے لیے ہفتے کے روز اسکول کھولنا آسان بنا دے گی۔

ٹی بی ایس نے اس ہفتے اطلاع دی، وزیرِ تعلیم ہاکوبن شیمومورا نے انکشاف کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ سرکاری اسکول ہفتے کے روز کھولنا چاہتی ہیں یا نہیں۔ شیمومورا نے رپورٹروں کو بتایا، “مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا اور انہیں تعلیم کے لیے ہفتے کے روز کا مکمل فائدہ اٹھانے میں مدد دینا  ضروری ہے”۔

وزارت کے کہا، موجودہ قانون خصوصی مواقع کے علاوہ ہفتے کے روز اسکول کھلنے پر پابندی لگاتا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد اسکول پہلے ہی اس جھول کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ویک اینڈز کے دوران تدریسی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مسابقت کو فروغ دینے اور “خصوصی مواقع” کی اصطلاح میں موجود ابہام سے پیدا ہونے والی شکایات سے بچنے کے لیے تمام علاقوں کو اجازت دی جائے گی کہ وہ مالی سال 2014 سے اپنے اسکول ہفتے کے روز کھول سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.