استاد نے 7 سالہ بچی کے منہ سے جراثیم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹیپ لگا دی

ٹوکیو: سانکےئی شمبن نے جمعرات کو کہا، اسکول کے ایک استاد نے ایک سات سالہ بچی کے منہ پر ڈکٹ ٹیپ لگا دی تاکہ وہ دوسرے طلباء کو جراثیم نہ پھیلا سکے۔

اخبار نے کہا، اس مرد استاد نے اس وقت بچی، جو اپنا فیس ماسک گھر سے لانا بھول گئی تھی، کے منہ پر ٹیپ لگا دی جب وہ ٹوکیو کے شمال میں توچیگی میں اپنے کمرہ جماعت میں دوسرے طلباء کو لنچ پکڑا رہی تھی۔

جاپانی طلباء اپنا دوپہر کا کھانا کمرہ ہائے جماعت میں ہی وصول کرتے اور کھاتے ہیں۔ بیشتر اسکول ان پر شرط عائد کرتے ہیں کہ وہ کھانا پکڑانے کے دوران اپنا منہ اور چہرہ ڈھانپ کر رکھیں۔

اخبار کے مطابق، اسکول کے حکام کو ایک نامعلوم کال جانے کے بعد اس استاد نے لڑکی اور اس کے والدین سے معذرت طلب کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.