آئین پر کتابیں اچھی فروخت ہو رہی ہیں

ٹوکیو: آئین میں مجوزہ ترامیم پر جاپان میں ایک بحث جاری ہے، اور اس معاملے پر عوام کی دلچسپی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ بک اسٹورز نے آئین کے بارے میں کتابوں کی اچھی فروخت کی اطلاع دی ہے۔ سہولتی اسٹوروں نے بھی ان کتابوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

وزیرِ اعظم شینزو ایبے کہتے ہیں کہ وہ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے قانون سازوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ 21 جولائی کو ایوانِ بالا کے آئندہ انتخابات کے بعد آئین میں ترمیم کے لیے ان کی کوشش کی حمایت کریں۔

ایبے نے اپوزیشن کے قانون سازوں سے اپیل کی ہے کہ جاپان کے آئین کی کچھ دفعات پر نظرِ ثانی کی حمایت کریں، اور اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحادی نیو کومیتو کے ذریعے مناسب نشستوں کا حصول ناممکن ہو گا۔

اگرچہ ایل ڈی پی اب نیو کومیتو کے ساتھ اتحاد میں ہے تاہم موخر الذکر نے ایبے کی جانب سے آئین میں مجوزہ تبدیلیوں کی حمایت نہیں کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.