ٹوکیو (اے ایف پی): جاپانی الیکٹرونکس دیو پینا سانک نے جمعے کو کہا کہ وہ ہنگری میں واقع اپنا اکلوتا یورپی شمسی پینل ساز پلانٹ بند کر دے گا، جس سے 550 ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔
پینا سانک کی ایک ترجمان خاتون نے ٹوکیو میں کہا، ڈوروگ شہر میں واقع اسمبلی پلانٹ ستمبر میں پیداوار ختم کر دے گا جبکہ مارچ میں باضابطہ طور پر بند ہو جائے گا۔
تاہم فرم اپنے شمسی سیلوں کی مجموعی عالمی پیداوار کا درجہ برقرار رکھے گی جس کے لیے وہ کام کا لوڈ جاپان اور ملیشیا میں واقع دوسرے شمسی کارخانوں میں منتقل کر دے گی۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپ میں شمسی سیلوں کی منڈی سکڑ رہی ہے، جس کی جزوی وجہ حکومتی سبسڈی میں کمی ہے۔
جاپانی شمسی سیلوں کی منڈی میں بڑھوتری ہوئی ہے، جس کی وجہ قابلِ تجدید توانائی کے پروگراموں کے لیے حکومتی تحریک ہے۔
“یہ شعبہ مستقل طور پر طلب میں ڈرامائی تبدیلیوں کا سامنا کرتا رہتا ہے۔ ہمارا فیصلہ اس شعبے میں آنے والی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہے،” ترجمان خاتون نے کہا۔
انہوں نے کہا، “ہم اپنی لاگتی مسابقت پذیری اور منافع بخشی کو بڑھانا چاہتے تھے”۔