ٹوکیو: پولیس نے ایک 64 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جب اس کی 90 سالہ ماں ہفتے کو ٹوکیو کے آئچی وارڈ میں ان کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔
پولیس کے مطابق، عورت قریباً ایک ماہ پہلے مری تھی۔ پولیس نے کہا، جب اس کی لاش دریافت ہوئی تو وہ ایک وینائل بیگ میں تھی۔ پولیس کے مطابق جسم پر بیرونی زخموں کے کوئی نشان نہیں تھے۔
پولیس ہفتے کو سہ پہر 3:30 کے قریب اپارٹمنٹ آئی تھی جب عورت کا بیٹا جون تاناکا دو ہفتے تک کام پر حاضر نہ ہوا۔
تاناکا، جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا، نے پولیس کو بیان میں کہا کہ وہ قریباً ایک ماہ پہلے ٹوائلٹ میں گر کر مر گئی۔ اس نے کہا اس کے پاس تجہیز و تکفین کے لیے کافی روپیہ نہیں تھا اور اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کیا کرے، چنانچہ اس نے لاش اپارٹمنٹ میں رکھے رکھی۔