ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو بتایا، ٹوکیو کے کیتا وارڈ میں تعمیراتی کارکنوں نے ایک ان پھٹا بم دریافت کیا، خیال ہے کہ جو دوسری جنگِ عظم کے دوران دارالحکومت پر گرایا گیا تھا۔
یہ بم جمعرات کو آکابانے کیتا میں کارکنوں نے دریافت کیا جو شینگاشی دریا کے کنارے حفاظتی پشتے کی تعمیر پر معمور تھے۔ ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ بم 160 سینٹی میٹر لمبا، قطر میں 60 سینٹی میٹر اور وزن میں ایک ٹن تھا۔ خیال ہے کہ یہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران امریکہ کی جانب سے گرایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو سیلف ڈیفنس فورس نے ریت بھری بوریوں سے ڈھانپ دیا اور اسے بعد میں ناکارہ اور تلف کیا جائے گا۔