ٹوکیو (اے ایف پی): اخباری رائے شماریوں کے مطابق، جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا حکمران بلاک اس ماہ ایوانِ بالا کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔
یہ فتح ایبے کو قانون ساز ایوانوں کا کنٹرول عطاء کرے گی اور انہیں اگلے تین برس تک عوامی ووٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
حکمران بلاک کو ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 63 نشستیں جیتنے کی ضرورت ہے۔ پچھلے سیشن میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان سب سے بڑا اکلوتا گروہ تھی۔
آزاد خیال جھکاؤ رکھنے والے آساہی شمبن نے تخمینہ لگایا کہ ایل ڈی پی اغلباً 63 سے 73 نشستیں جیت لے گی۔