ٹوکیو: کوبے کی ضلعی عدالت نے ایک15 سالہ لڑکے، جس نے پہاڑی سے نیچے کی جانب تیزی سے سائیکل چلاتے ہوئے ایک بوڑھی عورت کو ٹکر مار دی تھی، کی 40 سالہ اکیلی ماں کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔
جج توموکو تاناکا نے حکم دیا کہ عورت مجموعی طور پر 95 ملین ادا کرے چونکہ اس نے “بچے کو نامناسب رہنمائی مہیا کی جو شاید اس حادثے کو روکنے کی وجہ بن سکتی”۔
عدالت کے مطابق، یہ واقعہ 2008 میں ہوا تھا جب لڑکا ایلیمنٹری اسکول کا طالبعلم تھا۔ 95 ملین ین کے ہرجانے میں سے 35 ملین ین اس کے پرانے طبی اخراجات میں جائے گا، 60 ملین اس کی انشورنس کمپنی کو جائے گا۔
اگرچہ صفائی نے یہ کہتے ہوئے ذمہ داری سے انکار کیا تھا کہ اس نے مناسب رہنمائی مہیا کی تھی، تاہم جج نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔
تاہم، جاپانیوں کے ایک وسیع تعداد کے تبصروں نے اس ایونٹ کو تمام ملوث افراد کے لیے غمگین قرار دیا۔