فوکوشیما پلانٹ کے زمینی پانی میں زہریلی تابکاری: ٹیپکو

ٹوکیو (اے ایف پی): تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے اتوار کو کہا کہ پلانٹ کے زمینی پانی میں دوبارہ زہریلے تابکار مادے پائے گئے ہیں، جو سونامی زدہ مرکز پر تازہ ترین سلسلہ وار واقعہ ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے کہا جانچوں سے ظاہر ہوا کہ ٹرائیٹیم، ہائیڈروجن کا تابکار ہم جاء جو تاریکی میں چمکتا ہے، اجازت شدہ شرح سے 10 گنا زیادہ ہے۔

نئی ریڈنگز اس وقت آئی ہیں جب ٹیپکو نے جون کے اواخر میں کہا تھا کہ اس نے  پانی میں ہلکا زہریلا اسٹرانشیم 90 پایا تھا، جو ایٹمی انشقاقی عمل کی ضمنی پیداوار ہے جو ہضم ہو جائے تو سرطان کا باعث بن سکتا ہے، جس کی مقدار اجازت یافتہ درجے سے 30 گنا زیادہ پائی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.