منگل کی وزارتِ دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان کو چین اور شمالی کوریا کی جانب سے سنگین ہوتے ہوئے سلامتی کے خطرات کا سامنا ہے، جیسا کہ حکمران سیاستدانوں نے فوج پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔
سالانہ دفاعی وائٹ پیپر میں کہا گیا، “جاپان کے اطراف میں سلامتی کے ماحول میں کئی معاملات اور عدم استحکام پیدا کرنے والی وجوہات موجود ہیں، جن میں سے کچھ زیادہ سے زیادہ ٹھوس، تیز اور سنجیدہ ہوتی جا رہی ہیں”۔
وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا نے فروری میں کہا تھا کہ چینی بحری جہاز نے جاپانی تباہ کار پر اپنا ہتھیار چلانے والا ریڈار مرکوز کر دیا۔
چین نے انکار کیا تھا کہ جنگی بحری جہاز نے جاپانی جہاز پر اپنا ریڈار مرکوز کیا۔
جاپان پہلے ہی اپنے جزائر کا دفاع مضبوط کر رہا ہے اور اس سال 11 برسوں میں پہلی مرتبہ اپنا دفاع بجٹ بھی بڑھا دیا ہے۔
فوج سلامتی کے حوالے سے اپنے مرکزی اتحادی امریکہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں منعقد کر رہی ہے، اور میزائل حملوں کے خلاف دفاع مضبوط بنا رہی ہے، جبکہ حکومت اپنی وسط مدتی دفاعی پالیسی پر نظرِ ثانی کر رہی ہے۔