ٹوکیو: ہیٹاچی پاور سولوشنز نے اشیاء کے انتظام و انصرام کا ایک نظام تیار کیا ہے، جو پیداواری مراکز میں سراغ رسی کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
یہ نظام خفیہ سیاہی کے ذریعے اشیاء کو شناختیں مہیا کرتا ہے، جو ننگی آنکھ سے دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ سیاہی بالا بنفشی شعاعوں کے ذریعے دیکھی اور پڑھی جا سکتی ہے، اور ہر شناخت پیداواری ڈیٹا کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ ہزاروں یا دسیوں ہزار اشیاء والی لاٹوں کے باوجود یہ نظام ہر انفرادی چیز کو الگ الگ انداز میں منظم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
یہ خفیہ کوڈ ہیٹاچی آئی ای ایس کے انک جیٹ پرنٹروں کے ذریعے پرنٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ نظام لیبل اور آر ایف آئی ڈی ٹیگز کی نسبت کم خرچ سہولت مہیا کرتا ہے۔
“ہمارا خیال ہے کہ یہ نظام بہت سے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ ان کوڈز کو استعمال کر کے ننھے ننھے الیکٹرونکس پرزوں کو سراغ پذیر بنا سکتے ہیں، یا پروڈکشن لائنوں کی رفتار میں بہتری پیدا کر سکتے ہیں۔ خفیہ کوڈ استعمال کر کے جعلسازی یا ناجائز تقسیم کی روک تھام بھی کی جا سکتی ہے،” ترجمان نے کہا۔