اولمپس حصص کی فروخت سے 118 ارب ین حاصل کرے گا

ٹوکیو (اے ایف پی): جاپان کے اسکینڈل زدہ اولمپس نے پیر کو کہا وہ حصص کی عوامی فروخت کے ذریعے 118 ارب ین حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اپنے طبی سامان سازی کے کاروباروں کو تقویت دے سکے۔

کیمرہ اور طبی سامان ساز ادارے نے کہا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 37 ملین تک نئے حصص جاری کرے گا، جبکہ اپنی ملکیت میں موجود چار ملین حصص کو بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو الگ سے فروخت کرے گا۔

اولمپس کے حصص پیر کو ٹوکیو کے بازارِ حصص میں 0.95 فیصد کی کمی سے 3,095 ین پر آ گئے جیسا کہ بنچ مارک نیکےئی انڈیکس میں 1.40 فیصد کی کمی ہوئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.