ٹوکیو: منگل کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل تنظیم کے سروے سے پتا چلا، پوری دنیا میں لوگوں کی ایک غالب تعداد کا خیال ہے کہ پچھلے دو برس کے دوران بدعنوانی مزید بدتر ہوئی ہے اور وہ 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد حکومت کو اس سے نمٹنے کے سلسلے میں کم موثر خیال کرتے ہیں۔
“بدعنوانی کا عالمی بیرومیٹر” برلن سے تعلق رکھنے والے نگران ادارے کی جانب سے کروایا جانے والا سب سے بڑا سروے ہے، جس میں 107 ممالک سے 114,000 افراد نے بدعنوانی اور کون سے ادارے سب سے زیادہ بدعنوان ہیں جیسے موضوعات پر اپنی رائے دی۔ “(بیرومیٹر) سے انکشاف ہوتا ہے کہ سیاست پر اعتماد کا بحران پایا جاتا ہے اور اس سے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے ذمہ دار اداروں کی صلاحیت پر حقیقی فکرمندی پیدا ہوتی ہے۔”
عالمی درجے پر دوسرا سب سے بدعنوان ادارہ پولیس ہے جس کا اسکور 3.7 رہا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نوٹ کیا کہ اگرچہ مذہبی اداروں نے اداروں کی مجموعی طور پر 12 بڑی اقسام میں بہترین کارکردگی دکھائی، تاہم کچھ ممالک میں پھر بھی وہ “انتہائی بدعنوان” سمجھے جاتے ہیں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ایک عالمی تنظیم ہے جو بدعنوانی کے خلاف مہم چلاتی ہے۔