ایباراکی میں پارٹی کے دوران زہریلی شراب پینے سے طالبعلم ہلاک

ایباراکی: پولیس نے منگل کو کہا، تسوکوبا، صوبہ ایباراکی میں ایک 18 سالہ یونیورسٹی طالبعلم مشتبہ زہریلی شراب سے ہلاک ہو گیا جب وہ دوستوں کے ہمراہ اپنے گھر پر جشن منا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ نوجوان جامعہ تسوکوبا پیراکی کلب کے ساتھی اراکین کے ہمراہ پیراکی کے ایک مقابلے کو کامیابی سے مکمل کرنے پر اتوار کو بطور جشن شراب پی رہا تھا۔ ٹی بی ایس نے اطلاع دی کہ لڑکا، جو شراب پینے کی قانونی عمر 20 سال سے کم عمر تھا، 7:30 سے 10 دوستوں کے ہمراہ شراب پی رہا تھا۔ قریباً 10:30 بجے رات ایک اور طالبعلم نے ہنگامی خدمات والوں کو کال کر کے اطلاع دی کہ طالبعلم زرد ہو گیا ہے۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

پارٹی میں موجود دوسرے طلباء نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ لڑکا بیئر اور اُمیشو، ایک جاپانی اسپرٹ، پی رہا تھا جب اس نے اُلٹیاں شروع کر دیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.