ٹوکیو: فیس بک پر چلنے والا ایک نیا جعلسازی کا ڈرامہ جاپان میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں نشانہ بنا رہا ہے جس میں انہیں جعلی کھاتوں سے “دوستی کی درخواست” (فرینڈ ریکوئسٹ) بھیجی جاتی ہیں جبکہ بھیجنے والا ایسا نام استعمال کر رہا ہوتا ہے جو پہلے ہی وصول کار کی دوستوں کی فہرست میں ہو۔
ملک میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد یہ جعلی دوستی کی درخواستیں وصول کر رہی ہے، جیسا کہ شناخت چور اصلی کھاتوں تک رسائی حاصل کرنے کے متلاشی نظر آتے ہیں۔ اطلاع شدہ واقعات کی تعداد میں مئی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
موجودہ صارفین کے کھاتوں کے نام حاصل کر کے انہیں پہلے ہی مربوط افراد (سے ملتے جلتے) ناموں والی “دوستی کی درخواستیں” بھیج کر شناخت چور ان صارفین کی نیوز فیڈ تک رسائی کے قابل ہو جاتے ہیں۔ اگر تین سے زیادہ جعلی دوست آپ سے منسلک ہوں تو کسی ذاتی کھاتے کو مقفل کروا کے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا جانا ممکن ہے۔ (بظاہر جعلی کھاتے والا فیس بک کو کھاتہ چوری کی درخواست دے گا، جو تین دوستوں سے تصدیق مانگیں گے اور جعلی دوست تصدیق کر کے اصل کھاتے دار کو بے دخل کر دیں گے۔)
اگر آپ کو ایک دوستی کی درخواست موصول ہو جس میں موجودہ فیس بک دوست کے پہلے اور آخری نام سے ملتے جلتے نام ہوں، یا کسی مشترکہ دوست سے ملتا جلتا نام ہو، تو اس بارے ہوشیار رہیں۔