جاپانی اہلکاروں نے غلطی سے اندرونی میمو جاری کر دئیے

ٹوکیو (اے ایف پی): حکومت نے کہا، جاپان کے بیوروکریٹس نے گوگل گروپس کی آنلائن گفتگو کے دوران رازداری کی غلط ترتیبات استعمال کر دیں، جس سے کوئی بھی اندرونی میموز دیکھنے کے قابل ہو گیا جس میں ایک بین الاقوامی معاہدے پر مذاکرات کی صورتحال بھی شامل تھی۔

وزارتِ ماحولیات کے عمال ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے گوگل گروپس کی طے شدہ ترتیبات استعمال کیں، جو گفتگو کی لڑیوں کو صرف اراکین تک محدود رکھنے کی بجائے ان تک عوامی رسائی ممکن بناتی ہیں۔

کثیر الاشاعت یومیوری شمبن نے کہا کہ اس نے 6000 سے زائد ایسے کیس پائے جہاں سرکاری یا نجی اداروں، بشمول ہسپتالوں، کی معلومات عوامی طور پر دستیاب تھیں۔

وزارتِ ماحولیات کے ایک ترجمان نے اعتراف کیا کہ وہ معلومات بانٹنے کے لیے یہ خدمت استعمال کرتے تھے، جن میں پارے کی تجارت کے ایک عالمی معاہدے پر مذاکرات کے منصوبہ شدہ نقاط بھی شامل تھے۔ وزارتِ ماحولیات کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم نے اصلاحی اقدامات اٹھائے ہیں”۔

سرکاری نشر کار این ایچ کے نے کہا، کم از کم چھ حکومتی وزارتوں اور ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گوگل گروپس پر غلط ترتیبات استعمال کیں، جس سے باہر والوں کو اندرونی تبادلہ خیال دیکھنے کا موقع ملا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.