ٹوکیو اولمپکس بولی کے لیے مضبوط کارپوریٹ سپورٹ

ٹوکیو: شہر نے بدھ کو اپنی مالی حالت نمایاں کرتے ہوئے کہا، ٹوکیو کی جانب سے 2020 کے گرمائی اولمپکس کی میزبانی جیتنے کی بولی کے لیے کارپوریٹ اسپانسروں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹوکیو کی اولمپک بولی کمیٹی نے کہا کہ سیگا سامی ہولڈنگز، جو دنیا کی صفِ اول کی انٹرایکٹو انٹرٹینمٹ فرم ہے، اور نیپون لائف انشورنس نے نام نہاد “بولی کے باضابطہ پارٹنرز” میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اولمپک بولی کمیٹی اور جاپانی اولمپک کمیٹی دونوں کے صدر تسونیکازو تاکیدا نے کہا کہ بولی کے لیے مضبوط کارپوریٹ سپورٹ “کھیلوں کے دوران اسپانسروں کو کشش کرنے کے شدید امکان کا اظہار” ہے۔

تاکیدا، جو عالمی اولمپک کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے مزید کہا، ” ٹوکیو 2020 کھیلوں کے لیے بے یقینی کے اوقات میں یقین و استحکام پیش کرتا ہے”۔

7 ستمبر کو بیونس آئرس میں 100 اراکین پر مشتمل آئی او سی (عالمی اولمپک کمیٹی) 2020 کے اولمپک کے میزبان شہر کا انتخاب کرے گی، جس کے لیے ٹوکیو، میڈرڈ اور استنبول بطور امیدوار لڑ رہے ہیں۔ تاہم ترکی میں حالیہ مہینوں میں حکومت مخالف مظاہروں نے اس کی اولمپک بولی پر بے یقینی کے سائے ڈال دئیے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.