79 سالہ آدمی نے بیوی کو قتل کر دیا، پھر سومیدا دریا پر خود کشی کی کوشش

ٹوکیو: ایک 79 شخص ہسپتال میں پولیس کی نگرانی میں ہے جب اسے ٹوکیو میں قتل کے بعد خودکشی کی ناکام کوشش کے بعد ایک دریا سے بچایا گیا۔

پولیس کے مطابق، اس آدمی کو منگل کو صبح 5:30 بجے تائیتو وارڈ کے دریا سومیدا سے بحفاظت بچایا گیا جہاں وہ بظاہر خود کو ڈبونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ وہ ہسپتال میں ہوش میں آیا جہاں اس نے ہنگامی کارکنوں کو بتایا کہ اس نے قبل ازیں اپنی بیوی کا قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے اس جوڑے کے سیتاگیا میں اپارٹمنٹ کی تلاشی لی، جہاں انہوں نے 75 سالہ بیوی کی لاش ایک بیڈ میں پائی۔ پولیس کا خیال ہے کہ عورت، جس کا نام ساچیکو کاتاگیری پتا چلا ہے، کو اس کے خاوند نے گلا گھونٹ کر مار دیا تھا جس کے بعد اس نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

کاتاگیری نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اپنی بیوی کی دیکھ بھال کا دباؤ، جو ڈپریشن کا شکار تھی، اس کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل ہو گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.