بی او جے نے زری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی

ٹوکیو (اے ایف پی): جاپان کے مرکزی بینک نے جمعرات کو وسیع تر زری نرمی کے پروگرام کو بغیر چھیڑے رہنے دیا اور معیشت کے لیے اپنی جانچ میں بہتری پیدا کی، اور دو برس سے زیادہ کے عرصے میں پہلی مرتبہ “بحالی” کا لفظ استعمال کیا۔

بینک آف جاپان، جس نے اپریل میں بانڈ خریدنے کی ضخیم و جحیم اسکیم کی رونمائی کی تھی، نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا حلیہ بہتر نظر آ رہا ہے، جیسا کہ بہتر شدہ کارپوریٹ اور صارفی روح نے خرچ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

بینک نے دو روزہ پالیسی اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا، “جاپان کی معیشت نے دھیرے دھیرے بحال ہونا شروع کر دیا ہے”۔

بی او جے کے بورڈ اراکین نے اپنی شرح نمو کی پیشن گوئیوں میں معمولی رد و بدل کیا، جس کے تحت تازہ تخمینہ 2.8 فیصد شرح نمو کی نشاندہی کرتا ہے جو 2.5 سے 3.0 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ شرح نمو اور افراطِ زر “اپریل کی پیشن گوئیوں کی وسیع تر مطابقت میں” آگے بڑھنے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.