ٹوکیو (اے ایف پی): جاپان کی فرم سافٹ بینک نے جمعرات کو کہا، اس نے اسپرنٹ میں 21.6 ارب ڈالر کے عوض حصہ خریدنے کا معاہدہ مکمل کر دیا ہے جو اسے کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی دے گا، جس سے تیسرے نمبر کے امریکی موبائل کیرئیر کی خریداری سے اس نے مسابقت پذیر وائرلیس مارکیٹ میں ایک طاقتور کھلاڑی تشکیل دیا ہے۔
یہ معاہدہ بدھ کو نیویارک میں خرید و فروخت بند ہو جانے کے بعد مکمل ہوا۔
سافٹ بینک نے کہا، ایک الگ معاہدہ جو اسپرنٹ کو وائرلیس براڈ بینڈ مہیا کارا کلیئر وائر کا مکمل کنٹرول مہیا کرتا ہے، بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا، “سافٹ بینک کارپوریشن اور اسپرنٹ نیکسٹل کارپوریشن نے آج اپنے پہلے اعلان کردہ انضمام کی تکمیل کا اعلان کیا جس کے تحت سافٹ بینک نے اسپرنٹ میں تقریباً 21.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے”۔ اسپرنٹ کے حصص داروں کو نئی فرم میں 22 فیصد حصہ ملے گا۔
سافٹ بینک کے معاہدے نے مئی میں امریکی قومی سلامتی کے اہلکاروں کی جانب سے اس شرط پر منظوری پائی تھی کہ اسپرنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ایک آزاد رکن تعینات کریں گے جو سلامتی کے ڈائریکٹر کا کردار نبھائے گا۔