وزارتِ صحت کا وبا پھیلنے کی وجہ سے روبیلا ویکسین کی کمی کا انتباہ

ٹوکیو: وزارتِ صحت، محنت اور بہبود نے خبردار کیا ہے کہ سال کے اواخر میں روبیلا ویکسین کی کمی کا خدشہ ہے۔

وبائی امراض کے نگران مرکز کی جانب سے مہیا کردہ اعداد و شمار کے مطابق، وزارت نے اس ہفتے اعلان کیا کہ پورے جاپان میں 30 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں روبیلا کے 359 کیسوں کی اطلاع دی گئی۔ فُوجی ٹی وی نے جمعرات کو بتایا کہ یہ اعداد و شمار اس برس پورے ملک میں اطلاع شدہ کیسوں کی تعداد 11,991 تک لے آتے ہیں۔ اس برس ابھی تک متاثر ہونے والوں کی معلوم شدہ تعداد 2012 کے سالانہ مجموعے کے مقابلے میں پہلے ہی پانچ گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

وزارت نے کہا، اس کے نتیجے میں اس بات کی توقع ہے کہ اگست میں ویکسین کی کمی واقع ہو گی۔ تاہم، ترجمان نے کہا کہ اس دوا کی پیداوار میں تیزی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ سپلائی کو اکتوبر تک دستیاب رکھا جا سکے۔

سر پر منڈلاتی کمی کو ختم کرنے کے لیے وزارت عوام پر زور دے رہی ہے کہ وہ ویکسی نیشن کے لیے اسی وقت درخواست دیں جب وہ امید سے ہوں یا کسی حاملہ خاتون کے ساتھ رہ رہے ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.