اوکی ناوا ٹائیفون سولِک کا سامنا کرنے کے لیے تیاریوں میں

تائپے (اے ایف پی): تائیوان نے ٹائیفون سولِک کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کی، جو ویک اینڈ کے دوران متوقع طور پر اس جزیرے کو طاقتور ہواؤں اور شدید بارشوں سے نشانہ بنائے گا باوجودیکہ سمندری طوفان اپنی طاقت کھو رہا ہے۔

جمعہ کو شام کے وقت تائپے اور چار دیگر شہروں میں دفاتر اور اسکول بند کر دئیے جائیں گے، جبکہ لوگوں کو سمندر اور گھر سے باہر سرگرمیوں سے دور رہنے کی نصیحت کی گئی ہے جیسا کہ ٹائیفون جزیرے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سولِک سے نپٹنے کی تیاریوں کے تحت جمعرات کو 2000 سے زائد سیاحوں کو نکال لیا گیا، جبکہ جاپان کے اوکی ناوا نے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ 12 میٹر (40 فیٹ) تک اونچی دیو قامت لہریں جزیرے سے ٹکرا سکتی ہیں۔

منتظمین کے مطابق، یِیلان میں ایک پانی کا میلہ ویک اینڈ کے دوران بند کر دیا جائے گا جبکہ کئی پاپ میوزک کنسرٹ بھی حفاظتی خدشات کی بنا پر ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

موسمی ادارے کے مطابق، سولِک 1996 کے سُپر ٹائیفون ہرب کے راستے پر ہی حرکت کر رہا ہے، جس نے 51 لوگوں کو ہلاک اور 22 کو لاپتہ کر دیا تھا، اگرچہ یہ طوفان زیادہ تیزی سے حرکت کر رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.