ٹوکیو: جاپان میں انتخابی موسم کا اکثر مطلب ہوتا ہے کہ سڑک کنارے تقاریر۔ پچھلے ہفتے وزیرِ اعظم شینزو ایبے صوبہ فوکوشیما کے شہر فوکوشیما میں پہنچے تاکہ مقامی امیدوار ماساکو موری کی حمایت کر سکیں، جو صارفی معاملات کی ایجنسی کے موجودہ وزیر ہیں۔
تو فوکوشیما کا پیدا کردہ کھانا کتنا عظیم ہے۔
انتخابی مہم کی ایک وین کی چھت پر کھڑے ہو کر انہوں نے موری کی جانب سے مجمعے سے خطاب کیا۔
2011 کو توہوکو کی ہولناک آفت اور بعد میں تابکاری کے رساؤ کی وجہ سے جاپان کے اندر اور باہر بہت سے لوگ صوبے میں پیدا شدہ کھانا کھانے سے اس لیے خوف کھاتے ہیں کہ اس میں تابکاری کا زہر نہ ہو۔
تاہم وزیرِ اعظم نے شاید مقامی ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے دعویٰ کیا کہ وہ فوکوشیما میں پیدا شدہ چاول روزانہ کھاتے ہیں اور کہا کہ یہ کھانا انہیں توانائی بخش رکھتا ہے۔ انہوں نے بیان جاری رکھا اور کہا، “جب بھی میں کسی سربراہ ملاقات میں جاتا ہوں، میں دوسرے رہنماؤں کو بتاتا ہوں۔ میں فوکوشیما میں پیدا شدہ چاول کھاتا ہوں۔”