شہزادہ ہیساہیتو — جاپانی بادشاہت کا مستقبل

ٹوکیو: جیسا کہ برطانیہ شاہی بچے کی امید سے ہے اور مستقبل کے بادشاہ یا ملکہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاری کر رہا ہے، تاہم کم سن بچہ جو جاپان کے قدیم شاہی خاندان کی قسمت کا مالک ہے ایک ایسی زندگی گزار رہا ہے جس کی اتنی جانچ پڑتال نہیں کی جاتی۔

چھ سالہ شہزادہ ہیساہیتو دنیا کی قدیم ترین بادشاہت میں چار عشروں میں پیدا ہونے والا اکلوتا لڑکا ہے، اور اسے ایک جینیاتی وراثت زندہ رکھنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی جو روایت پرستوں کے مطابق زمانہ قبل از تاریخ کی دیوی سے جا ملتی ہے۔

مبصرین کہتے ہیں کہ کم سن شہزادہ خوشگوار لیکن ایسی زندگی گزار رہا ہے جس میں اسے پہلے مستقبل میں بطور شہنشاہ کردار ادا کرنے اور ایک متحمل و معظم ادارے کی سربراہی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جو عام عوام سے بالکل الگ تھلگ رہتا ہے۔

برطانیہ میں قوانین کی تبدیلی کا مطلب ہے کہ ولیم کی اہلیہ کیتھرین اس ماہ چاہے لڑکے کو جنم دے یا لڑکی کو، وہ بچہ تخت کا وارث ہو گا۔

تاہم بہت سے دوسرے روایت پسندوں کی طرح  یاماشیتا یقین رکھتے ہیں کہ جاپان میں ایسی تبدیلی ممکن نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.