آکیتا؛ پولیس نے پیر کو کہا، 50 کے پیٹے میں ایک آدمی اور دو کم سن بچے صوبہ آکیتا میں ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق، دو کم سن بچے، جن کی عمر 5 اور 9 برس تھی، اتوار کو شام 5 بجے اوگا میں ایک ساحل پر تیراکی کر رہے تھے جب ایک سمندری لہر انہیں بہا لے گئی۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ 50 کے پیٹے میں ایک آدمی ان بچوں کی مدد کرنے کے لیے تیر کر پہنچا، تاہم وہ خود مصیبت میں پھنس گیا اور زیرِ آب چلا گیا۔
پولیس نے کہا، تینوں متاثرین کو ایک ماہی گیر نے پانی سے کھینچ کر نکالا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں 10 افراد کے ایک گروہ کا حصہ تھے جو ساحل پر بار بی کیو کر رہا تھا۔