سائیتاما کین میں جشن کمیٹی کا اجلاس اور اس میں لڑائی کا احوال

یاشیو شهر کے الکرم ریسٹیرنٹ میں هونے والے اجلاس اور لڑائی کی تصاویر اور ویڈیو
پچھلے دنوں میاں اسرار  صاحب  کی کوشش سے چاپان کی پاکستان ایسوسی ایشن کے ٹکروں میں بٹی ایسواسی ایشن کو چوڑنے کی کوشش مين اس وقت ساری ایسوسی ایشنیں غیر فعال  کردی گئی هیں ـ اس بات کے تناظر مين یہاں الکرم ریسٹورنٹ میں هونے والی ایک میٹنگ جس ميں که پاکستان میں که پاککستان کو آزادی کے جشن کو منانے کے لیے لائحه عمل تیار کیا جانا چاھیے تھا  ،  اس میں جب سابق منتخبه  کے سابق صدر جناب شہزاد بهلم کو جب اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیو بلایا گیا تو انہوں نے اس بات کا ذکر شروع کردیا که الطاف بٹ نامی شخص نے اپنے واعدوں کا پاس نهیں کیا ہے  اور ابھی تک ایسوسی ایشن کے اختلافات کے دوران هونے والے عدالتی کیسوں کو ختم نهیں کیا هے

جس پر الطاف بٹ نامی شخص نے بجائے مائیک پکڑنے اور بات کا جواب دینے کے کانا پھونسی میں بتایا که وھ دوسرا معامله ہے  ، جو که ایسوسی ایشن کا نهیں هے ذاتی ہے ـ

جس پر شہزاد بلم صاحب غصے میں آ گئے  ، اور پھر ان دونوں مذکورھ اشخاص کو معززیں پکڑ کر ریسٹورینٹ سے باھر لے گئے  جہاں کیا هوا اس کا روزنامه اخبار کے نمائدے کو کچھ معلوم نهیں هو سکا لیکن اس کے بعد سب لوگ اندر اگر گلے ملنے لگے

بلکه نعیم آرائیں نامی شخص نے مائیک پگڑ کر لوگوں کو گلے ملوانا شروع کردیا

یہان ایک معماله یه بھی تھا که اس ریسٹورینٹ کے مالک جو که جاپان مين غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث هونے کی وجه سے جابان سے نکال دئے گئے هیں ، ان کی بیوی اور بچیاں بھی اس ریسٹورین میں آ گئیں تھی اور انهوں نے الکرم ریسٹورینٹ چلانے والے زلفی نامه پر الزام لگایا که اس نے دھوکے سے ان کا ریسٹورنٹ ھتھیا لیا ہے اس لیے معززیں اس معاملے کو بھی حل کریں ـ

معزین میں شامل تھے  جناب عبدالقدوس بھٹی صاحب ، میان اسرار صاحب، نعیم خان ، میاں عاصم رزاق ، ،جاوید چیمه ، خاور کھوکھر ، نعیم آرائیں ، ندا خان ،

[nggallery id=15]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.