ٹوکیو آنے والا جے اے ایل کا ڈریم لائنر بوسٹن واپس

بوسٹن: جاپان ائیر لائنز کی ٹوکیو جانے والی پرواز جمعرات کو بوسٹن واپس لوٹ گئی چونکہ بوئنگ 787 طیارے میں ممکنہ طور پر فیول پمپ کا مسئلہ پیدا ہوا تھا۔

یہ نئے ڈریم لائنر طیارے کے لیے تازہ ترین مسئلہ ہے جبکہ قبل ازیں اسے جنوری میں لیتھیم آئن بیٹری کے مسئلے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیا گیا تھا اور پچھلے ہفتے برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ایتھوپین ائر لائنز کے خالی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

جاپان ائیر لائنز کی ترجمان خاتون کیرول اینڈرسن نے کہا، پرواز 007 کو “معیاری احتیاطی تدبیر” کے تحت بوسٹن واپس بلا لیا گیا تاکہ مرمت کا پیغام دینے والے انڈیکیٹر کی جانچ کی جا سکتی جو فیول پمپ کے ممکنہ مسئلے کی نشاندہی کر رہا تھا اور طیارہ بحفاظت اترا۔

یہ طیارہ 1 بجے دوپہر سے ذرا ہی دیر قبل ٹوکیو کے لیے روانہ ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.