ٹوکیو: جاپان آئس کرم سے محبت کرتا ہے، چنانچہ جب بین اینڈ جیری نے 2012 میں یہاں شاخیں قائم کرنا شروع کیں، تو اسے کھلے بازوؤں سے خوش آمدید کہا گیا۔
تاہم ورمونٹ سے تعلق رکھنے والی کمپنی اپنے مزیدار ذائقوں اور ان کے مزاحیہ ناموں کا مجموعہ ہی ساتھ لے کر نہیں آئی۔ اپنی اقدار کے پر عمل کرتے ہوئے بین این جیری جاپان مفت آئس کریم کی پیش کش کر رہا ہے تاکہ اتوار کے ایوانِ بالا کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
بین اینڈ جیری کی جاپانی ویب سائٹ پر اس وقت ایک صفحہ موجود ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ “جاپان کے مستقبل کے رہنماؤں کے انتخاب کے لیے سوچنے پر اتنی ہی محنت صرف کریں جتنی محنت وہ آئس کریم کے انتخاب میں کرتے ہیں”۔ آنے والوں سے کہا جاتا ہے وہ بین اینڈ جیری کا ذائقہ چنیں جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں، تاہم یہ ڈھیر سارے سیاسی انتخابات کے بالکل برعکس ہے جہاں لوگوں کو وہ امیدوار چننا پڑتا ہے جسے وہ سب سے کم ناپسند کرتے ہوں۔