فوکوشیما ری ایکٹر کی بھاپ اب بھی چکرا دینے والی ہے: ٹیپکو

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر نے جمعے کو کہا کہ اسے اب بھی معلوم نہیں کہ ایک ری ایکٹر کی عمارت میں بھاپ کس وجہ سے پیدا ہوئی تھی، اور نہ ہی یہ کہ پھر وہ وہاں سے ختم کیوں ہو گئی۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) نے جمعرات کو بری طرح تباہ حال ری ایکٹر نمبر تین کی پانچویں منزل پر پانی کے بخارات کا پتا لگایا تھا۔

ٹیپکو، جس پر مسائل کی اہمیت گھٹا کر پیش کرنے اور فوکوشیما پر درپیش مسائل کے بارے میں کھل کر بات نہ کرنے پر کئی مرتبہ تنقید کی گئی ہے، نے کہا بھاپ میں تابکاری کی غیر معمولی حد تک بڑھی ہوئی مقدار نہیں تھی۔ “کارکن آج ایک ریموٹ کنٹرول کرین استعمال کر کے اس علاقے کا درجہ حرارت ناپیں گے۔”

یوٹیلیٹی نے کہا، مارچ 2011 کے جحیم سونامی سے تباہ حال اس ری ایکٹر کے قریب جانا انتہائی خطرناک ہے تاہم کیمرہ فیڈ کے ذریعے پتا چلا کہ بھاپ جمعہ کی صبح نظر نہیں آ رہی تھی۔

ٹیپکو نے جمعرات کو کہا پلانٹ پر نگرانی کے ساز و سامان نے خارج ہونے والے زہریلے مادوں کی مقدار میں کسی قسم کی تبدیلی کی نشاندہی نہیں کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.