ٹوکیو: قومی ادارہ برائے اعلی صنعتی سائنس و ٹیکنالوجی (آئیسٹ) کے ایک تجزیے کے نتائج اور ہفتے کی دوسرے خبروں سے عندیہ ملتا ہے کہ بڑے پیمانے کے زلزلے سے پیدا شدہ قوت سے ماؤنٹ فوجی میں اندرونی دراڑیں پڑ سکتی ہیں، جس سے حال ہی میں یونیسکو کے عالمی ورثے کا مقام قرار پانے والے پہاڑ میں بڑا پھٹاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔
فُوجی، جو جاپان کی سب سے نمایاں چوٹی ہے، آخری مرتبہ 1707 میں پھٹا تھا۔ آئیسٹ کی تحقیقاتی ٹیم کا خیال ہے کہ اب بھی زندہ اس آتش فشان کی حالت بالکل ویسے ہی ہے جیسی پچھلے پھٹاؤ سے قبل تھی۔ 300 سے زائد برس کے جمع شدہ لاوے کی وجہ سے ٹیم ہوشیار رہنے کا کہہ رہی ہے۔
کئی ایک زیرِ زمین نالیوں، جہاں لاوا ماؤنٹ فوجی کے نیچے بہہ کر جا چکا ہے، کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے محققین کہتے ہیں کہ اگر کسی زلزلے نے میگما اور گیسوں کو آتش فشاں کے نیچے قید کر دیا تو شدید قسم کا پھٹاؤ وجود میں آ سکتا ہے۔