پاؤل میکارتھی 11 برس بعد جاپان میں پہلا کنسرٹ کریں گے

ٹوکیو: پاپ گروپ بیٹل کے سابق رکن 71 سالہ پاؤل میکارتھی 11 برس میں پہلی مرتبہ اس خزاں میں جاپان کا دورہ کریں گے۔ میکارتھی 15 نومبر کو فوکوؤکا یوفوؤکا ڈوم اور 18 تا 21 نومبر ٹوکیو ڈوم میں مظاہرہ فن کریں گے۔

میکارتھی ٹوکیو ڈوم میں مظاہرہ فن کرنے والے معمر ترین سولو فنکار ہوں گے۔

یہ ٹور میکارتھی کے “آوٹ دئیر” بین الاقوامی ٹور کا حصہ ہے جو مئی میں شروع ہوا تھا۔ ابھی تک انہوں نے چھ ممالک میں 20 کنسرٹ کیے ہیں۔ جون میں امریکہ میں اپنے ایک کنسرٹ کے دوران میکارتھی نے بیٹلز کے 26 گانے گائے تھے، جن میں “8 ڈیز آ ویک” بھی شامل تھا، ایک ایسا گانا جو بیٹلز نے کبھی اسٹیج پر نہیں گایا تھا۔

پروموٹرز نے کہا کہ میکارتھی کے لیے کنسرٹ کا ساز و سامان دو مال بردار طیاروں کے ذریعے ٹور سے ایک ماہ قبل جاپان پہنچایا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.