ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا، پلانٹ کے کارکنوں نے ایک تباہ شدہ ری ایکٹر کی عمارت کے اندر سے بھاپ نکلنے کی اطلاع دی ہے، جو ایک ہفتے میں دوسرا ایسا موقع ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے کہا بھاپ صبح 9 بجے کے تھوڑی ہی دیر بعد نمبر 3 ری ایکٹر والی عمارت کی پانچویں منزل کے اطراف میں دیکھی گئی، اور اضافہ کیا کہ کارکنوں نے ری ایکٹر اور ایٹمی ایندھن بھرے تالاب میں ٹھنڈا کرنے والا پانی داخل کرنے کا عمل جاری رکھا۔
ٹیپکو نے کہا نگرانی کے ساز و سامان نے کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں دکھائی، بشمول زہریلے مادوں کا اخراج جو ٹوٹا ہوا ری ایکٹر خارج کر رہا ہے۔
یوٹیلیٹی نے کہا، مارچ 2011 کے جحیم سونامی سے تباہ شدہ اس ری ایکٹر کے قریب جانا انتہائی خطرناک ہے، اور کارکنوں نے کیمرہ فیڈ پر بھاپ کا مشاہدہ کیا تھا۔