ٹوکیو: جاپانی حکومت نے منگل کو شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مبارکباد بھیجی، ایسا بچہ جس کے مقدر میں بادشاہ بننا لکھا ہے۔
ڈچز آف کیمبرج نے پیر کو لندن میں ایک صحتمند بچے کو جنم دیا۔
وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اپنا تہنیتی پیغام بھجوایا۔
“ہم ان کے بچے کو صحت کی دعا دیتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس واقعے کے ذریعے جاپانی لوگ برطانیہ کے ساتھ قربت محسوس کریں گے،” چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا۔