ٹوکیو: ٹرین کے درجنوں مسافروں نے ایک 32 ٹن وزنی ٹرین کے ڈبے کو پلیٹ فارم سے دھکا لگا کر پرے کیا اور ایک خاتون کو آزاد کروا لیا جو پیر کی صبح کے مصروف گھنٹوں کے دوران ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان 20 سینٹی میٹر کے خلا میں گر گئی تھی۔
اس بہادرانہ فعل کو ایک اخباری فوٹو گرافر نے تصویر کی شکل میں محفوظ کر لیا، جس کی مدد کی تصویر روزنامہ یومیوری کے شام کے ایڈیشن میں شائع ہوئی۔
جاپان کے سب سے بڑے روزنامے یومیوری اخبار کے مطابق، مسافر کے پھنسے کے عوامی اعلان کے جواب میں قریباً 40 مسافر ٹرین کے ڈبے کو دھکا لگانے کے لیے اہلکاروں کے ساتھ آ شامل ہوئے، جس کا سسپنشن سسٹم اسے کسی بھی طرف کھینچنے کی صلاحیت عطاء کرتا ہے۔
30 کے پیٹے میں اس خاتون، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو ٹوکیو کے ذرا سا شمال میں مینامی اُراوا اسٹیشن پر تماشائیوں کی تالیوں گونج میں بخیر و عافیت کھینچ کر باہر نکال لیا گیا۔
صرف آٹھ منٹ کے التواء کے بعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔