تجربہ گاہی جانوروں کا انتظام کرنے والا روبوٹ 30,000 چوہوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہے

ٹوکیو: نیکّیو ٹیکنوز اور یاساکاوا الیکٹرک تجربہ گاہی جانوروں –جو ادویہ ساز کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں– کی آبادیوں کے انتظام و انصرام کو خودکارانہ طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ایک روبوٹ تیار کر رہے ہیں، جو بنیادی طور پر 10 ہزار سے 30 ہزار تک چھوٹے یا بڑے چوہوں سے نپٹ سکتا ہے۔

نیکّیو ٹیکنوز کے ایک ترجمان نے کہا، “جانور پالنے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں سے جانوروں میں بیماری پھیل سکتی ہے”۔ ایک بند جگہ میں جانوروں کی روبوٹ کے ذریعے دیکھ بھال کر کے بنیادی طور پر یہ ممکن ہے کہ جانوروں سے لوگوں یا لوگوں سے جانوروں میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

چھ محوری، افقی، کثیر جوڑوں والا روبوٹ کسی انسان کی حرکات کی نقل کر سکتا ہے۔

“چھوٹے چوہے خصوصاً گھبرانے جانے جانور ہیں، چناچہ روبوٹ پنجروں کو آرام سے آگے پیچھے کرتا ہے۔”

یہ روبوٹ ایک اور روبوٹ،جو پنجروں کو ریک سے کام کی میز تک پہنچا سکتا ہے، اور جانوروں کے مرکز کے نگران نظام  کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.