ٹوکیو: حکومت نے منگل کو کہا، 18 سالہ شہزادی کاکو، جو شہنشاہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اکی شینو اور شہزادی کیکو کی بیٹی ہیں، میساچیوسٹس میں ایک ماہ کے لیے ایک خاندان کے ساتھ ان کے گھر میں قیام کریں گی۔ (ایسا قیام غیر ملکی طلباء اپنے غیر ملکی دورے کے دوران کرتے ہیں تاکہ مقامی ثقافت اور رہن سہن سے آگاہ ہو سکیں۔)
این ٹی وی کے مطابق، 3 اگست سے 4 ستمبر تک کا یہ قیام شہزادی کی گرمائی تعطیلات کا حصہ ہو گا اور وہ ہاورڈ کے پروفیسر کے گھر پر ٹھہریں گی جو ان کے والدین کے واقف کاروں میں سے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران کولوراڈو بھی جائیں گی۔
شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی کے مطابق، یہ پہلا موقع ہو گا کہ شہزادی اکیلی بیرونِ ملک گئی ہیں۔