ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سیکرٹری جنرل گوشی ہوسونو نے منگل کو کہا وہ پچھلے اتوار کے ایوانِ بالا کے انتخاب میں ڈی پی جے کی بھاری شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مرکزی اپوزیشن جماعت سے مستعفی ہو جائیں گے۔
ہوسونو، جو کبھی مستقبل کے پارٹی لیڈر سمجھے جاتے تھے، نے پیر کی رات ٹوئٹر پر عندیہ دیا کہ وہ اگست کے آخر پر عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، ہفتے کو ڈی پی جے کے قائد بانری کائیدا سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد ہوسونو نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کسی کو پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری لینی ہے۔
اتوار کے چناؤ میں ڈی پی جے نے صرف 17 نشستیں جیتیں اور ٹوکیو میں کوئی بھی نہ جیت سکی جو قیام کے بعد سے اس کی بدترین کارکردگی ہے۔