ماؤنٹ فوجی کی کوہ پیمائی کے لیے 1000 ین کی فیس رضاکارانہ بنیادوں پر شروع

ٹوکیو: شیزوؤکا اور یاماناشی کی صوبائی حکومتوں نے جمعرات سے ایک آزمائشی مدت کے لیے ماؤنٹ فوجی پر چڑھائی کے لیے 1000 ین کی رضاکارانہ فیس وصول کرنا شروع کی۔

اہلکاروں نے کہا منصوبہ یہ ہے کہ اسے اگلے برس سے مستقل طور پر نافذ کرنے سے قبل 10 دن کے لیے آزمایا جائے۔ یہ فیس علاقے کی قدرتی خوبصورتی کو قائم رکھنے میں مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اہلکاروں کے مطابق، کوہ پیماؤں سے ادائیگیاں صبح 9 سے شام 6 بجے تک یاماناشی کے رخ پر چھٹے اسٹیشن پر وصول کی جائیں گی، جو حفاظتی رہنمائی کے مرکز کے قریب ہے، جبکہ شیزوؤکا کے رخ پر کوہ پیمائی کے تینوں راستوں پر پانچویں اسٹیشن پر وصول کی جائیں گی۔

فیس ادا کرنے والے کوہ پیماؤں کو ایک بیج ملے گا اور ایک رسید جو ماؤنٹ فوجی کا پرنٹ شدہ نمونہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.