اے کے بی 48 کی سابق گلوکارہ کا ‘گریجویشن’ کے بعد پہلا سولو گانا

ٹوکیو: اے کے بی 48 کی سابق گلوکارہ 27 سالہ ماریکو شینودا، جو 21 جولائی کو مقبول ترین گروپ سے “فارغ التحصیل” ہوئی تھیں، نے بدھ کی رات این ٹی وی کے ورائٹی شو “پون!” پر اپنا پہلا سولو گانا پرفارم کیا۔

شینودا 2009 سے شو کی ایک باقاعدہ شریک رہی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اکیلے گانا نہیں گایا تھا۔ شینودا نے جذبات سے گویا ابلتے ہوئے کہا، “میں “پون!” میں اپنے پہلے براہِ راست سولو ایکٹ کا مظاہرہ کر کے بہت خوش ہوں، چونکہ اس شو نے مجھے اس وقت بھی سپورٹ کیا جب میں مشہور نہیں ہوئی تھی”۔

اے کے بی 48 کی ٹیم اے کی سابق کپتان شینودا نے اعلان کیا تھا وہ جون میں گروپ سے “فارغ التحصیل” ہو جائیں گی۔ انہوں نے اپنا ذاتی فیشن برانڈ بنانا شروع کیا ہے اور کہا وہ ماڈلنگ جاری رکھیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.