جاپان کا بطور سفیر کینیڈی کی نامزدگی کا خیر مقدم

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو سابق امریکی دخترِ اول کیرولین کینیڈی کی ملک میں واشنگٹن کی نئی سفیر کے طور پر عرصہ دراز سے متوقع نامزدگی کا خیر مقدم کیا، اور ان کے صدر باراک اوباما سے قریبی تعلقات کی توصیف کی۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے کہا یہ نامزدگی اس اہمیت کی عکاس ہے جو امریکی حکومت اپنے پرانے اتحادی سے وابستہ کرتی ہے۔

“مشہور ہے کہ وہ صدر اوباما کے بہت قریب ہیں۔”

55 سالہ کینیڈی اوباما کو وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے میں مددگار رہی تھیں، جہاں ان کے والد صدر جان ایف کینیڈی نے 50 برس قبل اپنے قتل سے پہلے تک خدمات سر انجام دیں۔

اوباما نے بدھ کو ان کی نامزدگی کا اعلان کیا، اور ملک کے لیے ایک نمایاں امریکی خاندان کی حیات رکن کو بطور ملازمتی نمونہ پیش کیا۔

کچھ جاپانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ کینیڈی جاپانی خواتین کے لیے ایک اچھا نمونہ ثابت ہو سکتی ہیں جو روایتی طور پر بوڑھے مردوں کے غلبے والے معاشرے میں قائدانہ عہدوں پر پہنچنے کی خواہشمند ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.