آؤٹ ڈور کنسرٹ پر طوفان سے 87 شائقین کو مرہم پٹی کرانی پڑی

ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ 87 نوجوان خواتین کو ہفتے کی رات اس وقت جسمانی تکالیف سہنا پڑیں جب طوفانِ برق و باراں نے ٹوکیو کے میناتو وارڈ میں مقبول آئڈل گروپ ‘نیوز’ کا آؤٹ ڈور کنسرٹ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

این ٹی وی نے خبر دی کہ کنسرٹ چیچی بونومیا رگبی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا تھا جب 7:30 بجے شام طوفان آ ٹکرایا، جس کے ساتھ طاقتور ہوائیں بھی تھیں۔ اہلکاروں نے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے مشورے پر 7:40 پر کنسرٹ منسوخ کر دیا۔

پولیس نے کہا 87 خواتین اور نوجوان لڑکیاں، جو 9 تا 40 برس عمر کی تھیں، نے بیماری کی شکایت کی۔ این ٹی وی کے مطابق، ان میں سے 41 نے ہائپر مینیا اور ہائپو تھرمیا (جسمانی درجہ حرارت کے نارمل سے کم ہونا) کی علامات کی شکایت کی، اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.