ٹوکیو: ہفتے کی رات ایک سخت طوفان نے ٹوکیو میں سومیدا دریا کے آتش بازی کے مقبول میلے کو 35 برس میں پہلی مرتبہ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، کانتو ریجن پر غیر مستحکم ماحولیاتی حالات 7 بجے شام کے قریب ٹوکیو پر سخت بارش کا باعث بنے۔
آتش بازی کا عظیم الشان شو 7:05 بجے شام شروع ہوا اور اس نے طے شدہ وقت کے مطابق 8:30 تک جاری رہنا تھا، جس میں 20,000 سے زائد آتش بازیاں چلائی جاتیں۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، میلہ شروع ہونے کے قریباً 10 منٹ کے بعد علاقے سے طاقتور ہوائیں آ ٹکرائیں، جس کے بعد طوفان اور پھر بارش شروع ہو گئی۔ منتظمین نے 30 منٹ کے بعد میلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 1978 کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا کہ سومیدا کا آتش بازی کا میلہ منسوخ کیا گیا۔
یہ جاپان کے مشہور ترین میلوں میں سے ایک ہے، جو ہر برس قریباً 100,000 تماشائیوں کو کشش کرتا ہے۔ یہ 1732ء تک پرانا ہے، جب آتش بازی سب سے پہلی مرتبہ میلوں میں استعمال کی گئی۔