چین میں مندی کے باوجود ٹیوٹا کاروں کی فروخت میں اول

ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن نے چینی مندی کے خدشات پرے کرتے ہوئے رواں برس کے پہلے نصف کے لیے دنیا کے اول نمبر کے  کار ساز ادارے  کی جگہ حاصل کر لی، اور امریکی حریف جنرل موٹر کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 2008 تک سات عشرے نمبر ایک رہا تھا۔

ٹیوٹا کے جمعے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس نے جنوری تا جون کے دورانیے میں پوری دنیا میں 4.91 ملین کاریں اور ٹرک بنائے، جو پچھلے برس سے 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ صرف دوسری سہ ماہی کے لیے ہی جنرل موٹر کو ذرا سی برتری حاصل تھی، اور وہ قریباً 10,000 گاڑیوں کے ساتھ ٹیوٹا سے آگے تھا۔

جنرل موٹر سات عشروں تک دنیا کا نمبر ایک کار ساز ادارہ رہا جس کے بعد اس نے 2008 میں جاپانی کار ساز کے ہاتھوں یہ اعزاز کھو دیا۔

جرمنی کے واکس ویگن اے جی، جس میں اس کے گروپ کے آڈی، پورشے اور دوسرے برانڈ بھی شامل ہیں، عالمی ریس میں ٹیوٹا اور جنرل موٹر کے پیچھے پیچھے رہا، اور اس نے روان برس کے پہلے نصف میں 4.7 ملین گاڑیاں فروخت کیں۔

ٹیوٹا اور دوسرے دو کار ساز اداروں کے مابین ایک کلیدی فرق یہ ہے کہ یہ ہیوی ٹرک تیار کرتا ہے۔ جنرل موٹر اور واکس ویگن ہلکے ٹرک تیار کرتے ہیں تاہم ان کی لائن اپ میں ہیوی ٹرک نہیں ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.