زاتاری، اردن: جاپان کے وزیرِ خارجہ نے جمعے کو کہا کہ ٹوکیو اردن کے ایک صحرائی کیمپ میں رہنے والے شامی مہاجرین کے لیے امداد میں اضافہ کرے گا اور وہاں صحت و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد دے گا۔
فومیو کیشیدا کا وعدہ جمعے کو زاتاری کیمپ، جو 120,000 شامیوں کا گھر ہے اور شام کی سرحد کے ساتھ ہی ہے، کے دورے کے بعد سامنے آیا۔
کیشیدا کو کیمپ کی محدود اور بنیادی نہانے دھونے کی سہولیات دکھائی گئیں، جہاں نہانے کی جگہیں موجود نہیں تھیں اور جن کا الزام زاتاری کی نامناسب صحت و صفائی کی سہولیات پر دھرا گیا۔
گرم و خشک اردن کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ نہیں کر سکتا اور یہ کہ پناہ گزین ملک کے ناکافی ذرائع آب پر حد سے زیادہ بوجھ ڈال رہے ہیں۔
کیشیدا نے کہا کہ “گرم صحرائی ماحول کو دیکھتے ہوئے ہم اس علاقے میں مدد کی اہمیت، بلکہ عجلت، محسوس کرتے ہیں”۔
انہوں نے کہا جاپان نے شامی مہاجرین، جو 2011 میں تنازعہ بھڑکنے کے بعد سے دوسرے ممالک کو بھاگتے رہے ہیں، کے لیے 95 ملین ڈالر کی امداد دی۔