ٹوکیو: استاد بننا ایک مشکل کام ہے۔ کچھ افراد کے لیے اسے ہضم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، جیسا کہ ہم یوسئے یوشیکاوا کے کیس میں دیکھ سکتے ہیں، ایک 26 سالہ استاد جو حال ہی میں اپنے ہی اسکول میں توڑ پھوڑ اور نقب زنی پر ایک گرفتاری فی مہینہ کا اسکور کر چکا ہے۔
آئچی کی صوبائی پولیس کے مطابق، یکم جولائی کی رات سے اگلے دن صبح تک یوشیکاوا نے مبینہ طور پر اوبُومینامی جونیئر ہائی اسکول میں نقب زنی کی، جہاں وہ پڑھاتا تھا۔ 6 جون کو اس پر غارتگری کا الزام عائد کیا گیا تھا جب اطلاع کے مطابق وہ اسی اسکول میں تالہ توڑ کر داخل ہوا اور پکی روشنائی سے جاپان کی قومی فٹبال ٹیم کے اراکین کے نام لکھ دئیے۔
اوبُومینامی جونیئر ہائی اسکول کے گشت بڑھا دئیے گئے جس پر یوشیکاوا کی پہلی گرفتاری واقع ہوئی۔
ٹومو نیوز کے مطابق، یوشیکاوا امسال جنوری سے “بوجہ بیماری” چھٹی پر تھا۔