ٹوکیو: ایک مقامی اخبار کے مطابق، ایک 50 سالہ شخص جس نے قصبہ تسو، صوبہ ساگا میں کار کی ٹکر کے بعد طبی امداد لینے سے انکار کیا تھا، کو حادثہ رونما ہونے کے ایک ماہ بعد اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔
اس آدمی کے علاج سے انکار کی واضح نہیں، تاہم معمول کی پوسٹ مارٹم تفتیش کے بعد قصبے اور صوبے دونوں کی پولیس ایک ہی نتیجے پر پہنچی کی آدمی کی موت کی وجہ وہ زخم بنے تھے جو اسے ایک ماہ قبل سڑک حادثے میں آئے۔ فوری طور پر طبی امداد، جسے متاثرہ شخص نے قطعی مسترد کیا، کے لیے کال کرنے کے باوجود ڈرائیور پر اطلاع کے مطابق غیر ارادی قتل کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
(حادثے کے بعد) پولیس نے بھی اس کی چیکنگ کے بعد کسی سنجیدہ زخم کا نوٹس نہیں لیا تھا اور اسے بغیر علاج کے گھر جانے کی اجازت دے دی، جبکہ اس واقعے کو املاک کے معمولی نقصان کی وجہ بننے والے ٹریفک حادثے کے طور پر ریکارڈ کیا۔