ایبے کا جنوبی کوریائی لیڈر کے ساتھ سربراہ ملاقات کا مطالبہ

منیلا: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو کہا انہیں امید ہے کہ وہ جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہائے کے ساتھ اپنی پہلی سربراہ ملاقات کا انعقاد کر سکیں گے تاکہ دونوں ممالک کے مابین فساد زدہ تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔

اپنے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے اختتام پر منیلا میں بات کرتے ہوئے ایبے نے تصفیے کے لیے کہا، جب ایک برس قبل علاقائی تنازعے جاپانی سیاستدانوں کے ایک متنازع جنگی مزار کے دوروں (جس نے اس کی سابق نو آبادی جنوبی کوریا کو ناراض کیا) کی وجہ سے سفارتی جھگڑا پیدا ہوا تھا۔

تاہم ،انہوں نے سئیول کو “ایک اہم ترین پڑوسی” قرار دیا “جس کے ساتھ جاپان بنیادی اقدار اور دلچسپیوں کا اشتراک رکھتا ہے”۔

ایبے کے خیالات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب جنوبی کوریا کے نائب وزیرِ خارجہ اول کِم کیو ہیون پچھلے ہفتے ٹوکیو میں جاپانی وزیرِ خارجہ فویمیو کیشیدا سے ملے تھے۔

شمالی کوریا کے ہتھیاروں پر مشترکہ خدشات کے باوجود جاپان اور جنوبی کوریا جھگڑتے رہے ہیں، جو اکثر کوریا پر جاپان کی جنگی جارحیت سے نکلنے والے معاملات تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.